مؤثر کرائم فائٹنگ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے:سی سی پی او لاہور

مؤثر کرائم فائٹنگ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے:سی سی پی او لاہور

حافظ آباد (بیوروچیف فیصل بلو مارتھ) سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مؤثر کرائم فائٹنگ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پیز ماتحت افسران کی بہتر کارکردگی پر توجہ دیں۔اجلاس کے دوران عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش ِ نظر مویشی چور گینگز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جبکہ موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانےکا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت اور ان کی ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔سی سی پی او نے افسران و جوانوں کی جسمانی صحت جانچنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت بھی کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button